ابنا: کیتھرین ایشٹن کے بیان میں مغربی ملکوں کے بار بار کے دعووں کی تکرارکے ساتھ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے شرطیں بھی لگائي گئي ہیں۔ کیتھرین ایشٹن نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ایران کے ساتھ مذاکرات ممکن ہيں تاہم اسکے لئے ایران کو بامعنی مذاکرات کےلئے کہ جن کے ذریعے وہ عالمی برادری کی تشویشیں دور کرے گا آمادگي کا اظہار کرنا ہوگا۔ قابل ذکر ہے ایشٹن کا یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آرہا ہے جبکہ آئي اے ای اے کی رپورٹوں میں ایران کے ایٹمی پروگرام کو پرامن قراردیا گيا ہے۔ ایشٹن نے کہا ہے کہ انہوں نے پانچ جمع ایک گروپ کے نمائندوں کےساتھ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں گفتگو کی ہے اور اس نشست میں ایران کے ایٹمی معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنے اور مذاکرات کی تاریخ جلد معین کرنے پر تاکید کی گئي ہے۔
........
/169
21 ستمبر 2011 - 20:30
News ID: 267233
یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے ایک بیان میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادگي ظاہر کی ہے۔